اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا، 5 فیصد کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا۔
کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کرایوں میں اضافہ تمام مال گاڑیوں اور ایکسپریس ٹرینوں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 250 کلو میٹر تک چلنے والی شٹل اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا دیے تھے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کیا تھا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔








