بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسلزپاکستانی سفیرسےنیپالی سفیر کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے پراتفاق

برسلز(ممتازنیوز)بیلجیئم میں پاکستان کی سفیرآمنہ بلوچ سے برسلزمیں نیپال کے سفیر گہندر راج بھنڈاری نے ملاقات کی جس میں تازہ ترین علاقائی وعالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی خیرسگالی فائدہ اٹھانے اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر آمنہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔