بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی چوری کی گواہی کےلئے عدالت جانے والے لیسکو ملازم پر وکلا کا تشدد

ننکانہ(نیوزڈیسک)بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت جانے والے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ملازم کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ میں بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے عدالت جانے والے لیسکو اہلکار و لائن مین محمد اسلم پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ کی عدالت میں تشدد کیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لائن مین محمد اسلم عدالت میں بجلی چوری کے حوالے سے گواہی دینے گئے تو عدالت میں محمد عمر تارڑ، بلال تارڑ اور منصور اشرف نامی وکلا نے اُن پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہکاروں نے مداخلت کرکے لیسکو اہلکار کی جان بچائی۔ بعد ازاں ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔