بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہوافا نمائشی مرکز گوادر فعال ہونے کے لیے تیار

اسلام آ باد ( ممتازنیوز)حال ہی میں تعمیر کردہ ساؤتھ چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر جسے ہوافا ایگزیبیشن سینٹر گوادر بھی کہا جاتا ہے، فعال ہونے کے لئے تیار ہے۔ بلیو اکانومی اور پیٹروکیمیکل انڈسٹری کے موضوع پر “گوادانویسٹمنٹ اینڈ ایکسپو فورم کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کی تیاریاں جلد کی جائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق دو ماہ قبل اس وقت کے وزیر اعظم شہاب شریف نے گوادر پورٹ پر واقع گوادر بزنس سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس تقریب میں ہوافا ایگزیبیشن سینٹر گوادر کی باضابطہ آپریشنلی کا جشن منایا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں گوادر پورٹ کی آپریٹر چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایجنڈا گوادر فری زون اور خطے میں بلیو اکانومی اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا۔ گوادر ایکسپو کا پہلا اور دوسرا ایڈیشن بالترتیب 2018 اور 2020 میں منعقد ہوا تھا۔ اس کے بعد کوویڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے اس عمل میں خلل پڑا۔ یہ کوویڈ کے بعد کے دور میں گوادر میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا ایونٹ ہوگا۔