بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ پنڈی  بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق  وزیر  داخلہ شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر رپورٹ طلب کرلی۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں  شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران  شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت  عدالت نے آر پی او، سی پی او،  آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ شیخ رشید کی حراست سے متعلق فریقین 22 ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیاگیا تھا ۔