بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

 لاہور(ممتازنیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پی ٹی وی سپورٹس نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔