بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ، نجی پلازے سے اربوں روپے برآمدگی کا ڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری )راولپنڈی کے نجی پلازے سے اربوں روپے برآمدگی کا ڈراپ سین ،ایف آئی اے ذرائع کا اہم اقدام سامنے آگیا ۔ ایف آئی اے نے دوران چھاپہ آٹھوں ملزمان رہا کردئیے ۔ ایف آئی اے کے نئے بیان میں واضح کیا گیا ہے راولپنڈی پلازے سے 16 ارب برآمد ہوئے اور نہ ہی 9 ارب بلکہ صرف 40 کروڑ برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 کروڑ کی رقم سیز کر رکھی ہے اور حراست میں لئے گئے 8 ملزمان کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا کئے افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ جب بھی ایف آئی اے بلائے گا وہ پیش ہوں گےتاحال ایف آئی اے نے اس حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیاہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔