بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم نے بھی انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حلقہ بندیوں، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا جبکہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔

ایم کیو ایم کا 5 رکنی وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔ جہاں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متحدہ رہنماؤں نے اپنے تحفظات بھی بتائے۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے، عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔