بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈر‘‘فیصل واوڈا کا پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ کی تصویر پر تبصرہ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی کابینہ کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیصل واوڈا نے سابقہ کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹیڈ‘لکھ کر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈر نامنظور ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق کابینہ کی اس تصویر میں کافی لوگ موجود ہیں اور کچھ نہیں، جن کو ہونا چاہیے تھا، یہ سب لوگ پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بدبودار نظام اور جموری لیڈرز کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے، پاکستان کے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے بچوں کو نوکری کے نام پر زیادتی اور قتل کروا کے بھی گزارا نا ممکن ہوگیا۔

https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1704069273109274910