بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔