بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا نواز شریف ڈالر 100 روپے کا کرسکتے ہیں؟ فیصل واوڈا 

اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصلہ واوڈا نے کہاہے کہ مسئلہ تمام سیاستدانوں کا نہیں 18 لیڈرز کا ہے، سیاسی کارکن پارٹی لیڈر کیوں نہیں بن سکتے، آپ نے 16 ماہ میں اپنے قرضے معاف کرائے، ملک کو مقروض کرکے بیرون ملک چلے گئے، اسحاق ڈار اشتہاری تھے، پھر وزیر بن گئے، پھر باہر چلے گئے، عوام کی بدقسمتی ہے کہ وہی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نےسوال کیا کہ سابق وزرائے اعظم پر کرپشن کے مقدمات تھے، کیا صرف کرپٹ آدمی ہی ملک کا لیڈر بن سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 روپے کی روٹی، 70 روپے کی چائے اور 331 کا پیٹرول ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف نے ایکسٹینشن کیوں دی، بیرون ملک کیوں گئے، نواز شریف نے 16 ماہ میں احتساب کیوں نہیں کیا، کیا نواز شریف 10 روپے کی روٹی، 100 روپے کا ڈالر کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہی اداروں کو اسپیس دیتے ہیں، کونسی جادو کی چھڑی تھی جس سے ڈالر نیچے آگیا۔