بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم سے نالاں 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز ہیں، ان میں سے پانچ کروڑ ستر لاکھ ووٹرز کی عمر پینتیس سال سے کم ہے، وہ ’بھٹو زندہ ہے‘ کا بیانیہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ان سیاسی جماعتوں سے نفرت کے ملتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو مقبولیت حاصل ہے، انہیں 30 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم سے نالاں 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں رہیں، اس دوران ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مقدمات ختم کرالئے لیکن روٹی، کپڑا، مکان کا مطالبہ آج بھی وہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےووٹ کوعزت کابیانیہ برباد کردیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاخیرمیں سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے، تمام جماعتیں صرف اقتدار کیلئے سیاست کرتی ہیں، ان جماعتوں کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔