اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق وفاقی وزیرخواجہ آسف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی شکایات کاہم سے کوئی لینادینانہیں ہے،میری خواہش ہے کہ ہم بطوراتحادی الیکشن لڑیں،ابھی فیلڈتیارہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح کا ہوگا، ساتھ چلنے کی زرداری کی خواہش کااحترام کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پی پی کا پنجاب سے متعلق جواعتراض ہے یہ سنی سنائی باتیں ہوتی ہیں،نگران حکومت سے ہمار کوئی تعلق ہے نہ عمل دخل ، پی پی کو فواد،بوسال، احدکارشتہ ہم سے نہیں جوڑناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے بارے میں بھی تاثرہے کہ وزیراعلیٰ پی پی سے پوچھے بغیرکام نہیں کرتے،وہاں بہت سی تعیناتیاں پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہوئیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارا حکومتی اتحاد کا تجربہ اچھارہا، 14 ماہ عزت سے گزارے،میری خواہش ہے کہ ہم بطوراتحادی الیکشن لڑیں۔
ابھی فیلڈتیارہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح کا ہوگا،خواجہ آصف کا بلاول کے الزام پرردعمل








