اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی ہیرا جڑی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کی رہنما ثمرہارون بلورکی ہیرا جڑی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی ہے جس کی ایف آئی آر انہوں نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کروائی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ کا کہنا ہے چار قیراط انگوٹھی ایک کروڑ روپے مالیت کی ہے جو شوہر ہارون بشیر بلور شہید نے تحفےمیں دی تھی، تقریب پر انگوٹھی پہن کرگئی اور واپس گھر آکر اتاری لیکن بعد میں نہیں ملی۔
مدعیہ کا کہنا ہے ان کے گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے جبکہ پانچ ملازمین کام کرتے ہیں۔
ایف آئی آر میں استدعا کی گئی ہے کہ گھریلو ملازمین کوشامل تفتیش کر کے انگھوٹھی برآمد کرائی جائے۔
اے این پی رہنما ثمرہارون بلور کی ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی








