بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری نے بلاول کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آصف زرداری کے موقف کی تعریف کردی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کا موقف اچھا ہے، وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاق میں نگراں حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، موجودہ کابینہ میں کچھ لوگ ن لیگ کے بیٹھے ہیں، پنجاب میں ہماری مرضی سے حکومت نہیں بنی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے اپنے ہیں، شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے، مریم نواز کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری نے غیر معمولی بیان دیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی انہی سے ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پیلینگ فیلڈ فراہم کیا جائے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ میاں صاحب کو وطن واپس آنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام دھڑا دھڑ چل رہا ہے، سندھ میں منظور شدہ اسکیموں پر کام نہیں ہو رہا۔ سندھ میں بیوروکریسی میں تبادلے ہوئے ہیں لیکن پنجاب میں نہیں ہوئے۔