پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کالعدم دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کمرہ عدالت میں پیش، بیرسٹر علی ظفر اور نیاز اللہ نیازی بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔
اکبر ایس بابر سمیت متعدد درخواست گزار بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تیرہ درخواستیں دائر ہیں۔ جبکہ ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔









