وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آئندہ ماہ 12 ستمبر کو طے پا گئی ہے جس میں صرف شریف اور صفدر خاندان کے نزدیک ترین افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی شادی اور نکاح کی سادہ مگر وقار تقریب 12 ستمبر کو شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات اور تقریب کو بالکل نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں محض خاندانی اعزا اور قریبی رشتہ دار شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں اپنی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کی تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی تعلیمی کامیابی اور گریجویشن مکمل ہونے پر بے حد خوش ہیں، اور یہ تاریخی لمحہ ان کے اور تمام خاندان کے لیے باعثِ مسرت اور انتہائی خوشی کا موقع ہے۔ لندن میں تعلیمی سفر کے اختتام کے فوراً بعد اب خاندانی سطح پر شادی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔








