بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے لڑنے کیلئے 300 فرانسیسی یوکرین آئے، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روس سے لڑنے کے لیے اب تک 300 فرانسیسی آچکے ہیں۔

روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 130 فرانسیسی جنگ میں مارے گئے ہیں جبکہ 170 یوکرین چھوڑ کر جا چکے۔

دوسری جانب فرانس نے روسی میڈیا رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے روس میں فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یوکرینی فوجی جان بوجھ کر روس میں شہری اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی شہریوں کا خون یوکرینی فوج کو مسلح کرنے والوں کے ہاتھ پر ہے۔