بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محنت کش باپ بیٹی کو سرکاری وردی میں دیکھ کر جذباتی ہو گیا

سی ایس ایس امتحان دے کر کامیاب ہونے والی خاتون پاکستان کسٹمز میں اعلیٰ عہدے پر فائز، ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستان میں سی ایس ایس کے ذریعے کامیاب ہونے والے نوجوانوں کی ایسی کئی کہانیاں موجود ہیں، جو کہ سب کی دلچدسپی خوب سمیٹ لیتی ہے۔

ایک ایسی ہی سی ایس ایس افسر حرا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنے والد کے جذبات کو ریکارڈ کرنے کے لیے انہیں سرپرائز کرنے پہنچ گئیں۔

پاکستان کسٹمز میں تعینات ہونے والی حرا علی کو صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں، سیاہ رنگ کے کسٹمز کے یونیفارم میں حرا سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

لیکن جیسے ہی والد کے سامنے حرا آئیں، تو والد پہلے تو حیران ہوئے اور پھر چہرے پر موجود مسکراہٹ کے ساتھ حرا کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

واضح رہے یہ ویڈیو گزشتہ سال اپلوڈ کی گئی تھی، تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔