بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے منشیات کیس میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی

 

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 6 سال قبل ضبط کی گئی منشیات غائب ہونے کا ملبہ چوہوں پر ڈال دیا اور رپورٹ میں قرار دیا کہ چوہے 10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجا تباہ کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھاڑکھنڈ کے مقامی ضلع دھنباد میں واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کیس کے دوران پولیس نے عدالت میں انوکھی رپورٹ جمع کرائی۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس نے رپورٹ میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی۔
رپورٹ میں بتایا کہ منشیات کو مقامی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تاہم چوہوں نے ساری منشیات خراب کردی ہے جس کے باعث سارے ثبوت بھی متاثر ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سال 2018 میں باپ اور بیٹے کو منشیات سمیت پکڑا تھا جس میں 9 کلو گانجا اور 10 کلو بھنگ شامل تھی۔