پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھیں۔
عنزیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں شادی کی سالگرہ کے کیک سے لیکر مختلف کھانوں اور اپنی پالتو بلی کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کا دن بہت خاص اور کیوٹ ہے کیونکہ آج سے ایک سال قبل ہم نے زندگی بھر کی محبت اور ایک ساتھ مل کر رہنے کا وعدہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ پر جہاں عنزیلہ عباسی کی والدہ و اداکارہ جویریہ عباسی نے کمنٹ کرکے اُنہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
صارفین نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ عنزیلہ عباسی حاملہ ہیں، حمل سے متعلق ایک نہیں بلکہ کئی صارفین نے کمنٹس کیے۔
عنزیلہ عباسی نے صارفین کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کمنٹس کے جواب میں اپنے حمل کی افواہوں کی تردید کی۔











