انسان میں پھرتی ایک خوبی اور کاہلی یا سستی ایک خامی گردانی جاتی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سے سے زیادہ کاہل افراد کہاں بستے ہیں؟
اس حوالے سے حال ہی میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی ایک تحقیق کر کے دنیا کے 10 کاہل ترین ممالک کی فہرست مرتب کی ہے اور یہ تحقیق جریدے نیچر میں بھی شائع ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس تحقیق میں 46 ممالک میں 70 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے روزمہ مرہ کے معمولات اور طرز زندگی کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کی گئی جس میں سرفہرست انڈونیشیا ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر ٹاپ ٹین کاہل قوم میں امریکا بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں اسمارٹ فونز کی مدد سے لوگوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس میں دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کی سرگرمیوں میں واضح فرق کو بھی نمایاں پیش کیا گیا ہے۔
مذکورہ تحقیق میں تمام ممالک کو ان کے شہریوں کی روزانہ پیدل چلنے کی سرگرمیوں کی بنیاد پر درجہ بند کیا گیا اور کچھ ممالک میں حیرت انگیز طور شہریوں کے درمیان روزانہ اوسطاً کم قدم کے ثبوت ملے ہیں جو کہ بیٹھے رہنے والی طرز زندگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اسی تحقیق کی بنیاد پر درج ذیل 10 ممالک کو دنیا کے سب سے زیادہ کاہل ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق دنیا کی سب سے کاہل قوم انڈونیشیا میں بستی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر کاہل افراد کی تعداد سعودی عرب میں ہے۔
ملائیشیا، فلپائن اور جنوبی افریقہ کاہل قوم کی فہرست میں بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ مصر اور برازیل نے چھٹی اور ساتویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔
جنوبی ایشیا کے بھارت واحد ملک ہے جو دنیا کی 10 کاہل ترین ممالک میں شامل ہے اور اس کا فہرست میں آٹھواں نمبر ہے۔ میکسیکو نویں اور امریکا دسویں نمبر پر ہے۔