اسلام آباد(صغیر چوہدری )
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا،ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی،مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں
عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے،
پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی، فلسطینی کاز ہمارے دلوں کے قریب ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ
پاکستان نے ہر عالمی فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی ہےآج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے،
بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی،
اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں، تنخواہوں سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کک وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا، تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،
خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے، پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا،
خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیاخیبر پختونخوا کے بجٹ میں کوئی ایک منصوبہ بھی انقلابی منصوبہ نہیں ہے،
ایف بی آر نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھی کیں، وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے
ٹوبیکو مافیا کو شکنجہ ڈالنے کی ضرورت ہے، کراچی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ فیس لیس اسیسمنٹ نظام رائج کیا گیا فیس لیس اسسمنٹ نظام کی بدولت چند گھنٹے میں کنٹینر کلیئر کر دیا جاتا ہے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا،۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ساڑھے 34 ارب روپے سرکاری خزانے میں واپس آیا،









