اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون ، ایران اسرائیل جنگ بارے تبادلہ خیال








