لندن:مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بنا،ایران پر حملہ کونسی انسانیت ہے؟
میڈسے گفتگو کرتےہوئے نوازشریف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ اقدام زیادتی ہے،ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایٹمی قوت ہے ،انہوںن ے واضح کیاکہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بناہے۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اورمریم نوازنیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،پاکستان معاشی مشکلات سے نکل رہاہے پہلے تنزلی کاشکارتھا۔









