بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاصم منیر نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں نہایت مؤثر کردار ادا کیا،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کاموقف دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اہم ایٹمی قوت،پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں،ایران نے بہت دیرکردی، غیرمشروط سرنڈر کرے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ  میں پاکستان کو پسند کرتاہوں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے (پاکستان اور انڈیا کے درمیان) جنگ رکوائی، میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں۔ میرے خیال میں مودی ایک شاندار انسان ہیں، ہم ان کے ملک انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے ہیں۔‘
’پاکستان کی طرف سے اس آدمی (فیلڈ مارشل عاصم منیر) نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے لیے نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔‘

انہوں نے کہاکہ ایران کوکئی بار جوہری معاہدے کاکہاگیا، آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے، اس نے دو ہفتے پہلے کیوں بات نہیں کی، ایران سے متعلق اب بہت دیر ہو چکی ہے، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت کوختم کردیا،اسے آگے بہت سی مشکلات درپیش ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ  ایران نے مذکرات میں بہت وقت ضائع کیا، اس نے بہت دیرکردی، اب  غیرمشروط سرنڈر کرناہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا دفاع ناکام ہوگیا ہے، اس کے پاس فضائی دفاع نہیں ہے، وہ ابھی مشکل میں ہے اور آگے اسے مزید مشکل ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران 40 سال سے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کہہ رہا ہے، آئندہ ہفتہ اہم ہے، ہو سکتا ہے اس سے پہلے بڑی کارروائی ہو۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے وقت میں صدرہوتا تو یہ جنگ نہ ہوتی۔