بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے پہلگام واقعہ کو انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرتے ہوئےخطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویومیں اے ایس دلت نے کہاکہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامی تھی، پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے۔
انہوں نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی ملاقات کی سفارتی کامیابی پر پاکستان کو مبارکبادی بھی دی
سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے۔









