اسلام آباد(صغیر چوہدری) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا حج مشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو سرخرو کیا ہے،باقی رہ جانے والے 65 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کے لئے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، ،آیندہ سال کے حج کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے،ان معاشی اور سیاسی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے
وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ہیں ،کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،بدقسمتی سے میرے صوبے میں پندرہ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے،
وفاقی وزیر مذہبی امور کا بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال، حج مشن کو کامیاب قرار دیا








