راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں، اس کے علاوہ غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں۔









