بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 خواجہ آصف نے  پاکستان کی امریکہ کے لئے فارن پالیسی میں تضادکااعتراف کرلیا

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے  پاکستان کی امریکہ کے لئے فارن پالیسی میں تضادکااعتراف کرلیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔  پاکستان کی طرف سےٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش اورطرف ایران پر امریکی حملے مذمت پر انہوں نے امریکہ کے لئے فارن پالیسی میں تضادتسلیم کیاتاہم ان کاکہناتھا کہ پاک بھارت تنازعے میں  امریکی صدرنے جوکرداراداکیاوہ اہمیت رکھتا ہے، امریکی صدرنے پاک بھارت جنگ روکنے میں مدد کی ۔علاوہ ازیں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کے لئے تار تار ہونے والی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے جبکہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے۔