بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی

پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی توڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بجٹ نہ منظور ہوا تو اسپتالوں، اسکولوں سمیت تمام اداروں کو فنڈز کی قلت ہو جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مالی بحران پیدا کر کے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بجٹ منظوری کے بعد بھی عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کسی بھی وقت بجٹ میں ترمیم کر سکے گی، چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملتے ہی مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا مستقبل بھی عمران خان کی ہدایات سے مشروط ہے، چیئرمین عمران خان نے جو اعتماد دیا، اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچانے دی جائے گی۔
پی ٹی آئی سازشوں کا شکار نہیں بنے گی، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔