سینئرسیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہاہے کہ ایٹمی طاقت کی وجہ سے کوئی ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا، دنیا میں نیوکلیئر آرمڈ ریس شروع ہو گئی ہے، جنگوں نے پیغام دیا ہے کہ نیوکلیئر بم ہی بچا سکتا ہے ورنہ لوگ کھا جائیں گے، ہمیں اپنی معیشت ٹھیک کرنی چاہیے اور تعلیم کو عام کرنا چاہیے ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کررہے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ، قوم مل کر شکست دے گی ، ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں ، ہم نے پہلے بھی جنگ جیتی ہے اور آگے بھی جیتیں گے، بھارت نے مار کھائی ہے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا، پاکستان بھارت کو دوبارہ تگڑا جواب دے گا۔
جنگوں نے پیغام دیا نیوکلیئر بم ہی بچا سکتا ہے ورنہ لوگ کھا جائیں گے، مصطفیٰ نوازکھوکھر








