بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی فتح ،بھارت کی شکست

اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکار،شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا ، بھارت نے اپنی ہذیمت چھپانے کے لئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ پہلگام معاملے پر بھارت سفارتی طور پر بالکل تنہا نظر آیا اور کسی رکن ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تمام رکن ممالک نے مذمت کی جبکہ بھارت کا نقطہ نظر مختلف تھا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے سے واضح ہے کہ بھارت سفارتی طور پر تنہائی ہو گیا ہے ،