بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں،بلاول

اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا، پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا ، عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔
نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان کی 5 روزہ جنگ میں تاریخی فتح حاصل ہوئی، فتح تین حصے ہیں جس میں پہلے نمبر فوج کی وکٹری تاریخی ہے بھارت ہم سے ہر لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے تاریخ یاد رکھے گی جس طرح فوج نے پان روز میں کامیابی حاصل کی سفارتی سطح پر بھی پاکستان کو بہت پذیرائی ملی ۔
انہوں نے کہاکہ بیانیے کے لحاظ سے بھی بہت بڑی فتح ملی جس طرح ڈیجیٹل محاذ پر بھی بڑی کامیابی ملی۔ پاکستان کے میڈیا کا کردار تاریخی تھا بین الاقوامی سطح پر پانچ روز میں ہمارے میڈیا نے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے اس جنگ کے دوران دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کا میڈیا کیا دکھا رہا ہے اور بھارت کا میڈیا کتنا جھوٹ بول رہا ہے آپ نے ثابت نے کیا اور صحافی برادری نے اپنی کریڈیبیلٹی دکھا ئی اس کے لئے مشکور ہیں آپ نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ ہم نے ثابت کئا کہ اس جنگ مئں ہم۔نے دشمن کو شکست دی۔ اس میں میڈیا کا کردار بڑا کلیدی رہا پورے پاکستان نے اپنی کریڈیبلٹی ثابت کی جہاں بھارتی میڈیا جھوٹ دکھا رہا تھا وہاں ہمارے میڈیا نے سب کچھ سچ دکھایا پوری دنیا اسکی معترف ہے وزیر،اعظم کا بر وقت فیصلہ بہت اچھا،اقدام تھا جس سے ہمیں کامیابی ملی۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کی دنیا میں کریڈیبلٹی کو جھوٹ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہم جو کہتے تھے وہ ہی ہورہا تھا بھارت کا میڈیا اپنے ہی ملک کو جھوٹ بتاتا رہا اور پاکستان پر حملے کے جھوٹ دکھائے ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے6 جہاز گرائے لیکن بھارت اس پر بھی جھوٹ بولتا ریا اور انہیں ایک ماہ لگا پھر ماننے پر مجبور ہوا بھارت کے پاس جتنا بھی پیسہ ہو اس سے کریڈیبلٹی نہیں خرید کرسکتا۔ پاکستان میں تو صحافت زندہ ہے لیکن وہاں پروپیگنڈہ ہے ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں تاکہ پاکستان ترقی کے راستے پر رواں دواں رہے، ہم مینڈیٹ دیا کہ امن کے لئے دنیا میں جاکر اپنا کیس لڑیں جبکہ بھارت کا موقف ہمیں دہشت گرد ملک دکھانا تھا وہ ہمارا پانی بند کرنا چاہتا ہے ہم امن کے لئے صرف پاکستان کے لئے بلکہ بھارت کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں ۔
بلاول بھٹونے کہاکہ ہماری قسمت یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہمیں نسل در نسل جنگ لڑنی ہے بلکہ ہماری فوقیت ہے کہ جنگ نہیں امن قائم رکھنا ہے ہمیں جو ٹاسک ملا وہ مکمل کیا کشمیر پر بڑا واضح موقف ہے 5 روز کی جنگ کے بعد ان کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے اب عالمی دنیا کہنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ وہ اسے حل کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ 2019 کے بعد اب کشمیر اندرونی ایشو نہیں ریا۔ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو دہشت گرد قرار دیا جائے اس میں وہ ناکام ہوا ہے انہیں محاذ پر ناکامی ہوئی ۔ پہلے ہم گرے لسٹ کی زد میں تھے اور بھارت کی کوشش تھی کہ لسٹ میں رکھا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو لنچ پر بلایا وہ بڑی کامیابی ہے اب سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس پر ہم جنگ کریں گے ۔ ہمیں پھر تین کی بجائے 6 دریاوں کے پانی کا حق ہوگا، مودی ایک قصائی ہے وہ اپنے علاقے میں بھی قصائی ہے باہر بھی قصائی ہے ۔ بھارت جو پاکستان کے خلاف سوچتا ہے وہ چھوٹے لوگوں کی بات ہے ۔