بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے اعجاز الحق کی ملاقات، بجٹ منظوری پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران اعجاز الحق اور وزیراعظم کے درمیان متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔