بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر

اسلام آباد: تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر ہو گیا۔
اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تفصیلی فیصلے اور جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے اضافی نشستوں کی سٹے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔