اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبر پر فوری باضابطہ ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش زمینی سیاسی حقائق کے مطابقت نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین کر ہارس ٹریڈنگ کرنا اور صلح کی خواہش متصام ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرچکے ان کی ملاقات کی سوچ ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف یا کسی پارٹی رہنما کا براہ راست بیان آنے کے بعد اس پر غور ممکن ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ جب نواز شریف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باضابطہ خواہش کریں گے تو پی ٹی آئی کی قیادت غور کے بعد ردعمل دے گی ۔ نوازشریف کی خواہش پر جواب بانی پی ٹی آئی ہی دے سکتے ہیں ، پی بانی پی ٹی آئی سے اگلی ملاقات میں انہیں اس معاملہ پر انہیں آگاہ کیا جائے گا ۔
پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ








