بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے گھریلوگیس کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے گھریلوگیس کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کاباضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کردیاجائے گا۔ اس سلسلےمیں ایک جامع پالیسی تیارکی جارہی ہے جس کی منظوری سات جولائی کو وزارت پیٹرولیم میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں دی جائے گی ،وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے گھریلوصارفین کے لئے گیس کنکشن پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اور گیس کمپنیوں میں کمیشن اور کرپٹ مافیاجعلی سازی کرتے ہوئے گیس کنکشن بھاری رشوت لے کردیتارہاجس سے گیس چوری میں نمایاں اضافہ ہوااور حکومت نے حالیہ چندماہ میں جعلی گیس کنکشن منقطع بھی کئے ،بھارتی جرمانے بھی عائد کئے گئے اور کرپٹ عملے کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تاہم اب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرپٹرولیم علی پرویزملک نے گھریلوگیس کنکشن پر پابندی ختم کرنے کافیصلہ کیاہے جس پر جلدعملدرآمدشروع کردیاجائے گا،پہلے سے موجود اورنئی درخواستوں پر بھی عمل ہوگااوراس بات کی کوشش کی جائے گی۔