بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن موصول ہوچکا ہے تاہم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنانس کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔