بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد:  سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جہاں ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات اور نئے رولز سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی (ہفتہ) کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں متعدد ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے رولز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔