بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 6 روپے 60 پیسے تک بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرکے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا اس ڈیٹا کی بنیاد پر حتمی ورکنگ مکمل کرکے اسے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ممکنہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ اور درآمدی لاگت کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کی منظوری دے گی، جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔