بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی فضا آج بھی مضر صحت، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح تک جا پہنچا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

صوبائی دارالحکومت آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 474 کو چھو گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 804، گلبرگ میں 678، ڈی ایچ اے 569، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 468 اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 471 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں اے کیو آئی 626 اور گوجرانوالہ میں 515 تک پہنچ گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر آنے جانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہو رہی ہے۔