بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کو واک کریں گے

تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔
پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔