مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے اپنے آبائی شہر فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ جو کرو گے، وہ بھروگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رانا ثنااللہ نے خدمت کی سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نفرت اور بغض کی سیاست نے کبھی قوم کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مخصوص کردار ملک میں تبدیلی کا حصہ ہیں۔
مزید کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت ملی اور بھارت رسوا ہوا، جس سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ رانا ثنااللہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
رانا ثنااللہ: جو کرو گے وہ بھروگے، خدمت کی سیاست ہی کامیاب








