بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی حالتِ انتشار میں، بانی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں: شیر افضل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی حالت میں ہے، بانی پی ٹی آئی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا بہت اثر ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان کے طریقہ حکمرانی پر تصوف کا اثر تھا، پی ٹی آئی برطانوی جریدے کے خلاف بہت اچھا کیس کر سکتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، محمود خان، عثمان بزدار اور سہیل آفریدی بھی بشریٰ بی بی کے فیصلے ہیں، علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کا تھا، علی امین گنڈاپور کو ہٹا دیا گیا اور بیرسٹر گوہر کی کوئی بات نہیں مانتا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو پارٹی سے 3 دفعہ نکال دیا گیا، اب میں جس سے مرضی ملوں، نواز شریف نے کہا کہ انہیں مجھ سے مل کر خوشی ہوئی، پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ طاقت ور چیز ایک دوسرے کے کان بھرنا ہے، سہیل آفریدی کیلئے احتجاجی تحریک چلانا مشکل ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting