بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماہی گیری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور (نیوزڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خوراک حاصل کرنے کے قدیم انسانی پیشے ماہی گیری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 نومبر ماہی گیری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، گہرے سمندر سے اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر مچھلی پکڑنا خطرناک تو ہے لیکن اس قدیم پیشے سے کراچی کے ساحل پر بسنے والے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی جڑا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماہی گیر کبھی ایک دن، کبھی پورا پورا ہفتہ اور کبھی مہینوں بھی سمندر میں رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ، مگر حال بے حال اور مستقبل سے انجان ہیں، میٹھے پانی اور سمندر میں مچھلی پکڑنے والے ماہی گیروں کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، اس قدیم پیشے سے لاکھوں افراد جڑے ہیں جو اپنی آنکھوں میں ترقی کا خواب سجائے ہوئے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئر پرسن فاطمہ مجید موٹانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کو کئی خطرات لاحق ہیں، مچھیروں کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

شکار کی گئی مچھلیاں، جھینگے اور مختلف آبی حیات سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جاتی ہیں بلکہ انہیں بڑی تعداد میں ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے، تاہم ماہی گیر دام مناسب نہ ملنے پر شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting