بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا ذوالفقار اور زبیر، 2 سگی بہنیں دختران شبیر احمد، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر شامل ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے کو چند گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو کی ٹیموں کے موقع پر نہ پہنچنے پر علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting