بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 2ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گوادر چربدر کوسٹل لائن پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلو گرام ہیروئن اور 23 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting