بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی

کراچی کے سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق، سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں شاہد نام کا شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور فضل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، ڈمپر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ حادثہ ایک بار پھر کراچی میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کے سبب ہونے والی اموات کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔