پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کی معروف شخصیت سنیل منج نے اپنے منفرد نام کے بارے میں دلچسپ بات بتائی ہے۔ جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہو کر سنیل منج نے اس سوال کا جواب دیا کہ ان کا نام بالی وڈ کے ایک مشہور اداکار سنیل دت سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا۔
سنیل منج نے بتایا کہ ان کا نام ان کی دادی نے رکھا تھا اور یہ ہندی زبان کے لفظ “سنیل” سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے “خوبصورت” اور “نیک”۔
سنیل منج کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے نام سے بہت محبت ہے، تاہم پاکستان میں اکثر ان کے نام کی وجہ سے مزاحیہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب لوگ صرف ”
سنیل” سنتے ہیں تو کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ شاید وہ مسلمان نہیں ہیں، اور ان کا تعلق بھارت سے ہے۔ لیکن جب پورا نام “سنیل سرفراز منج” پڑھا جاتا ہے، تو لوگوں کو سمجھ آجاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
سنیل منج نے اپنی بات چیت میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ لوگ اکثر ان کے نام کے حوالے سے مفروضے بناتے ہیں، لیکن ان کے لیے یہ نام ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، اور وہ اس پر فخر کرتے ہیں۔









